تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
18 نومبر 2014
وقت اشاعت: 22:42

کراچی اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 32 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر

جیو نیوز - کراچی.........سرمایہ کاروں کے لیے کراچی اسٹاک مارکیٹ پرکشش بن گئی۔ کے ایس ای 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 32ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرگیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاردل کھول کر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ 100انڈیکس میں 300سے زائدپوائٹس کی تیزی دیکھی گئی اور یہ اپنی ریکارڈ سطح 32ہزار پوائنٹس کو بھی عبور کرگیا ہے۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سود میں 50بیسز پوائنٹس کی کمی کے فیصلے نے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ رواں ماہ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 1600پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ہے اور حصص کی کل مالیت میں 380ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.