تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:13

پشاور ہائیکورٹ :سی این جی پمپوںسے جی ایس ٹی کی وصولی روکنے کا حکم

جیو نیوز - پشاور....... پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ سوئی گیس کو سی این جی پمپوں سے اضافی جی ایس ٹی وصول کرنے سے روک دیا.پشاور ہائی کورٹ میں سی این جی پمپوں سے اضافی جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس مظہرعالم اور جسٹس غضنفر خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے اضافی جی ایس ٹی کے خلاف رٹ دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محکمہ سوئی گیس سی این جی پمپوں سے تیرہ فی صد اضافی جی ایس ٹی وصول کرتی ہے۔رٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ محکمہ سوئی گیس کو سی این جی پمپوں سے اضافی جی ایس ٹی وصول کرنے سے روکا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.