24 نومبر 2014
وقت اشاعت: 16:56
حکومت کاگیس فیلڈکےنزدیک پاورپلانٹس لگانےکافیصلہ
جیو نیوز - کراچی.......بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنےکیلئےحکومت نےگیس فیلڈکےنزدیک پاورپلانٹس لگانےکافیصلہ کیا ہے۔وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق گیس فیلڈ کے قریب بننے والے پاور پلانٹس دو سے 3 سالوں میں بجلی فراہم کرنا شروع کردیں گے ۔منصوبوں سے 800 میگاواٹ کے قریب بجلی پیدا ہوگی جس سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی کم ہوسکے گا ۔حکام نے مزید بتایا کہ بجلی گھر گیس فیلڈ کے نزدیک لگائے جانے سے مقامی لوگوں کی بھی توانائی کی ضروریات با آسانی پوری کی جاسکیں گی اور پیدواری اخراجات میں کمی سے قدرے سستی بجلی کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ یہ پلانٹ سانگھڑ،مٹیاری،حیدآباد،سکھر،خیرپور ،گھوٹکی اور شہداد کوٹ میں قائم گیس فیلڈ کے قریب تعمیر کیے جائیں گے۔