تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 نومبر 2014
وقت اشاعت: 20:47

پاکستان کابینکاری نظام مضبوط اورمستحکم ہے،اسٹیٹ بینک

جیو نیوز - کراچی......اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ پاکستان کابینکاری نظام مضبوط اورمستحکم ہے،عوام کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں۔پاکستانی بینک نہ صرف قابل اطمینان انداز میں قواعد پر عمل کررہے ہیں بلکہ تاریخی منافع بھی کمارہے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے اے ایس بی بینک پر پابندی کے بعد پھیلنے والی افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ پاکستان کا بینکاری نظام مکمل طور پر مستحکم ہے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ ملکی بینکوں نے جنوری سے ستمبر کے دوران 176 ارب روپے قبل از ٹیکس کا تاریخی منافع کمایا ہے جو بینکوں کی قابل ستائش مالی حالت ظاہر کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی بینکس،مالکان کے سرمائے سے متعلق قواعد پر قابل اطمینان انداز میں عمل کررہے ہیں۔ بینکاری نظام میں مالکان کا سرمایہ ستمبر 2014 میں 11 فیصد سالانہ اضافے سے 1 ہزار ارب روپے ہوچکا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.