26 نومبر 2014
وقت اشاعت: 14:37
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد......یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کے تخمینے کے مطابق پٹرول مزید 9روپے جبکہ ڈیزل 6روپے فی لٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہوئی ہے ۔ اب تک کے تخمینے کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت مزید 9روپے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے ، جب کہ ڈیزل 6روپے فی لٹر تک سستا ہو سکتا ہے ۔یکم نومبر کو بھی حکومت نے پٹرول 9روپے43پیسے جبکہ ڈیزل 6روپے 18پیسے فی لٹر سستا کیا تھا ۔