28 نومبر 2014
وقت اشاعت: 1:19
مہنگائی کے باعث خشک میوہ جات عوام کی پہنچ سے دور
جیو نیوز - لاہور.......بچے اور خواتین ہی نہیں،ہر عمر کےسبھی افرادکوموسمِ سرما کا انتظار اس لئے بھی ہوتا ہےکہ سردیوں سےجُڑی ہیں خشک میوہ جات کی وہ سوغاتیںجن کےمزے کا کوئی نعم البدل نہیں ۔لیکن کیا کیاجائےظالم مہنگائی کا،جو دال روٹی کےچکر سےہی نکلنے نہیں دیتی۔ مونگ پھلی، اخروٹ،انجیر،چلغوزے،کشمش،بادام اور دوسرے خشک میوہ جات، سردیوں کی ایسی سوغاتیں،جن کا سوچ کر ہی منہ میں پانی بھرآئے،مگرقیمتیں سب کی آسمان پر،چلغوزے14سو روپےکلو ،بادام16 سو ، اخروٹ8 سو اور مونگ پھلی280سے3سوروپے۔شہری کہتےہیں کون ہوگاجو خشک میوہ جات نہ کھاناچاہے،مگر روٹی پوری کریں،بچے پڑھائیں ،بل ادا کریں یا خشک میوے کھائیں۔دکاندار کہتے ہیں مارکیٹ کی صورتحال سےتو وہ بھی ہیں پریشان ،مگرمہنگائی کے ذمےدار وہ نہیں، ناجائز منافع خوری سےوہ دور ہی بھلے!عام شہری کہتے ہیں کہ حکومت مہنگائی کےجِن پر قابوپائےتووہ بھی موسمی نعمتوں سے لطف اٹھاسکتےہیں۔ مہنگائی کے باعث صارفین کی قوت خرید میں جہاں کمی دیکھنے میں آئی تو سردیوں کی ٹھنڈی راتوں میں خشک میوہ جات سے لطف اندوز ہونا بھی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہا۔