تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 نومبر 2014
وقت اشاعت: 1:39

واجبات کی عدم ادائیگی، پاور ہاؤسز کو تیل کی سپلائی نصف کردی گئی

جیو نیوز - اسلام آباد.......پی ایس او نے پیپکو کی طرف سے 230 ارب روپے واجبات ادا نہ کرنے پر پاور ہاؤسز کو تیل کی سپلائی نصف کر دی، جس سے بجلی کی پیداوار میں کمی آ گئی۔ پیپکو کو لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں 2 گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔ پی ایس او حکام کے مطابق پیپکو کو متعدد بار خط لکھے کہ اس کے ذمے رقم مسلسل بڑھ رہی ہے، بقایا جات 230 ارب روپے کی حد سے تجاوز کر گئے جس پر پاور ہاؤسز کو تیل کی سپلائی کم کر دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ رقم نہ ہونے کے باعث پی ایس اوکو عالمی منڈی سے تیل کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاور ہائوسز کو تیل کی سپلائی کم ہونے سے بجلی کی پیداوار 7 ہزار 8 سو میگا واٹ رہ گئی ہے۔ شارٹ فال 4 ہزار ایک سو میگاواٹ ہونے سے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر 8 گھنٹے جبکہ دیہات میں دس گھنٹے ہو گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.