تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:42

قومی بچت کی اسکیموں پر منافع میں کمی

جیو نیوز - اسلام آباد.....قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافع میں کمی کردی گئی، بہبود میں ایک لاکھ روپے کی نئی سرمایاکاری کرنے والوں کو اب14 ہزار کے بجائے 12 ہزار 720 روپے سالانہ منافع ملا کرے گا ۔سینٹرل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگز حکام کے مطابق مہنگائی کی رفتار سست پڑ جانے کے بعد قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں حکومت کی جانب سے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈیفنس سرٹیفکیٹس پر منافع ایک اعشاریہ67 فیصد کمی سے 11اعشاریہ08 فیصد،بہبود اسکیم پر سالانہ منافع ایک اعشاریہ 32 فیصد کمی سے12اعشاریہ72 فیصد کردیا گیا۔ اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پریکم دسمبر 2014 سےکی جانے والی نئی سرمایاکاری پر9اعشاریہ87 فیصد اور ریگولر انکم پر10اعشاریہ15 فیصد سالانہ منافع دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.