تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:33

کراچی کے علاقوں میں سبزیوں کی مختلف نرخوں پر فرروخت

جیو نیوز - کراچی......سردیاں آتے ہی نئی سبزیاں بھی منڈی میں آگئی ہیں،کراچی کے مختلف علاقوں میں ان سبزیوں کے مختلف نرخ وصول کیئے جارہے ہیں،کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں آلو، گاجر، مٹر، مولی، پیاز اور گوبھی کی قیمتیں کہیں زیادہ تو کہیں کم ہیں۔آلو کو ہی لیں تو یہ گلشن اقبال، گلستان جوہر، لائنز ایریا میں یہ 40 روپے، ناظم آباد میں 50 روپے جبکہ ڈیفنس،کلفٹن میں 70 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ مٹر کی قیمت بھی شہر میں اوسطاً 120 روپے کلو ہے تو ڈیفنس ،کلفٹن میں یہ 200 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ صرف یہی نہیں گاجر، پیاز اور گوبی کے نرخ بھی ایک جیسے نہیں ہیں۔ کراچی شہر کے پوش اور متوسط علاقوں میں سبزیوں کے مختلف نرخوں سے متعلق کمشنر کراچی شعیب صدیقی کہتے ہیں کہ شہر میں مختلف نرخوں کی وجہ ٹرانسپورٹیشن لاگت ہے لیکن کچھ ریٹیلرز بھی من مانی قیمتیں عوام سے وصول کرتے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں سبزیوں کے نرخ ایک ہی ہونا چاہئیں اس لیے سرکاری افسران کو چاہیے کہ وہ مانیٹرنگ کا نظام بڑھاکر ریلیف عوام کی طرف منتقل کریں۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.