19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:1
بیرونی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ لگانے میں محتاط ہوگئے، خرم دستگیر خان
جیو نیوز - اسلام آباد........وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ ملک کوسیاسی خلفشار سے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے،بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگانے میں محتاط ہوگئے ہیں ۔ پاکستان ایپرل فارم کراچی میں صنعت کاروں سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا کہنا تھاکہ سیاسی بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایا کار پاکستان کی جانب رخ نہیں کررہے ۔صنعت کاروں نےوفاقی وزیر تجارت کو ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،جس پر ان کا کہنا تھاکہ تمام وزارتوں کومشترکاتعاون سے ٹیکسٹائل شعبے کے مسائل حل کرنے ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کیلئے سود مند ثابت ہوا، یورو اسٹیٹس کےا عدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران یورپی ممالک کو ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ایک سوال پر خرم دستگیر خان نے بتایا کہ پاکستانی مصنوعات تاجکستان کوبرآمد کرنے پرافغانستان میں درآمدی ڈیوٹی ختم کرنےکا معاہدہ جلدطے پاجائے گا۔