19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:25
قطر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب
جیو نیوز - دوحہ .........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ توانائی، ہیومن ریسورس، ہنرمند افرادی قوت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کریں گے۔ دوحہ میں قطر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خالد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان قطرسمیت تمام دوست ملکوں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، قطر کے ساتھ کئی شعبوں میں تعاون کے امکانات بہت واضح ہیں۔ اس موقع پر قطر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ قطر کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔