20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:40
پاکستان کاکرغزستان،تاجکستان سے بجلی خریدنے کے منصوبے کا معاہدہ
جیو نیوز - استنبول..........پاکستان نے کرغزستان اور تاجکستان سے ہزار میگاواٹ پن بجلی خریدنے کے لیے استنبول میں معاہدہ کرلیا۔ 2018ء میں منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کو 9اعشاریہ 35 سینٹس کے سستے نرخ پر بجلی ملے گی۔ ترکی میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری اعلامیئے کے مطابق ترکی کےشہر استنبول میں کرغزستان، تاجکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان کاسا معاہدے پر دستخط ہوئے۔اس موقع پر پاکستانی وفد کی نمائندگی وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کی۔ تاجک نائب وزیر اعظم اور افغانستان اور کرغزستان کے توانائی کے وزراء نے اپنے وفود کی نمائندگی کی۔ اعلامیئے کے مطابق پاکستان تمام چارجز سمیت کاسا منصوبے سے 9اعشاریہ35سینٹس فی یونٹ کے حساب سے بجلی خریدے گا۔ منصوبے کے تحت 70فیصد بجلی تاجکستان جبکہ 30فیصد کرغزستان فراہم کرے گا۔ پاکستان کو 1000میگاواٹ جبکہ افغانستان کو 300میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔