20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:46
موڈیز نے پاکستانی سکوک بانڈز کو سی اے اے ون کا درجہ دیدیا
جیو نیوز - نیو یارک......بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی سکوک بانڈز کو حتمی طور پر سی اے اے ون کا درجہ دے دیا۔موڈیز ریٹنگ ایجنسی کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستانی سکوک بانڈز کو دی گئی ریٹنگ معیشت میں اصلاحات سے جڑے ہوئے خدشات کے علاوہ سیاسی و اقتصادی چیلنجز کی عکاسی کر رہی ہے ۔موڈیز کے مطابق رواں سال زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر اضافہ تو ہوا ہے لیکن ایکسپورٹس میں معمولی بہتری اور اداروں کی نجکاری کے عمل میں تاخیر سے اکتوبر میں زرمبادلہ ذخائر میں کمی بھی دیکھی گئی ۔آئی ایم ایف کے معاشی اصلاحات کے پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سلسلے میں پیش رفت کررہا ہے لیکن ٹیکس نظام میں بہتری کے علاوہ توانائی کے شعبے میں مزید اقدامات لینے کی ضرورت ہے ۔