تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:2

ملکی یوریا کی فروخت میں 17 فیصد کمی ریکارڈ

جیو نیوز - کراچی......رواں سال پہلے 11 ماہ کے دوران ملکی یوریا کی فروخت میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔رواں سال جنوری تا نومبرکھاد کی فروخت 5 فیصد کمی سے 49 لاکھ ٹن رہی صرف گزشتہ ماہ نومبر کے دوران ملکی سیمنٹ کی فروخت 17 فیصد گراوٹ سے 4لاکھ 59ہزار ٹن رہی ماہرین کے مطابق ملکی توانائی بحران کے سبب مقامی یوریا مہنگی پڑ رہی ہے جس سے امپورٹڈ یوریا کی شرح بڑھ گئی ہے یوں ملکی کھاد کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق کاشت کاروں کی جانب سے کھاد کے استعمال میںکمی باعث تشویش ہے جس سے ملکی زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.