تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:7

پشاور میں رنگا رنگ قیمتی پتھروں کی دو روزہ نمائش

جیو نیوز - پشاور.......پشاور میں قیمتی پتھروں کی دو روزہ نمائش شروع ہو گئی ہے۔ نایاب موتیوں اور مہنگے پتھروں کے شوقین کہتے ہیں کہ یہاں خوب خریداری کریں گے۔ عجائب گھر پشاور میں اس بار نمائش اس لحاظ سے منفرد ہے کہ قیمتی و نیم قیمتی پتھروں کے شائقین کو خریداری کے ساتھ ساتھ عجائب گھر کی سیر کا موقع بھی مل رہاہے۔ محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام کئی برسوں بعدہونے والے اس نمائش کا مقصد مقامی و غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنا ہے۔ ا سٹالز پر سچے موتیوں کے ہار، یاقوت، زمرد اور دیگر قیمتی و نیم قیمتی پتھروں سے بنے زیورات، برتن اور آرائشی سامان نمائش میں شریک افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ وہ سارے پیسے خریداری پر لٹا کر ہی گھروں کو لوٹیں گے۔ پشاور میں اس بار ایک طویل وقفے کے بعد سرکاری سطح پرنمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس پر کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ اگر متواتر نمائش منعقد ہوتی رہے تو بین الاقوامی منڈی میں مقامی قیمتی و نیم قیمتی پتھروں سے بنے زیوارات اور د یگر آرائشی سامان کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ نایاب مجسموں اور تاریخِی نوادرات کے حا مل اس عجائب گھر میں جاری نمائش سے جہاں شرکاء نے خریداری کی وہیں عجائب گھر کی سیر سےبھی مستفید ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.