تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:41

شوگر ملیں 182 روپے فی من گنے کی خریداری یقینی بنائیں،علی نواز مہر

جیو نیوز - کراچی...... صوبائی وزیر زراعت علی نواز مہر کا کہنا ہے کہ سندھ کی شوگر ملیں آبادگاروں سےکم از کم 182 روپے فی من کے حساب سے گنے کی خریداری یقینی بنائیں ۔رواں سیزن کے لیے صوبائی محکمہ زراعت نے تیسری بار گنے کی امدادی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق گنے کی امدادی قیمت 182 روپے فی من مقرر کی گئی ہے ۔اس سے قبل 155 روپے فی من کم از کم قیمت کا نوٹی فی کیشن محکمہ کی جانب سے منسوخ کردیا گیا ہے ۔ وزیر زراعت سندھ علی نواز مہر نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا اگر شوگر ملیں کاشت کاروں سے طے کردہ قیمت پر گنا نہیں خریدیں تو محکمہ ملوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.