22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:38
کراچی میں کاروبار معطل، 2ارب روپے کی ٹیکس آمدن نہ ہو سکی
جیو نیوز - کراچی.........کراچی میں آج کاروباری سرگرمیاں معطل رہنے سے حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں تقریباً 2ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کراچی شہر ملک کا معاشی حب ہے، پاکستان تحریک انصاف کی جانب آج شہر میں احتجاج کے باعث تقریباً تمام کاروباری مراکز اور بازار بند رہے۔ صنعتکاروں کاکہنا ہے کہ فیکٹریوں میں اسٹاف اور مزدوروں کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی جس کی وجہ سے پیداواری عمل بھی شدید متاثر ہوا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک روز کراچی شہر بند رہنے سے تقریباً 10ارب روپے کا پیداواری نقصان ہوتا ہے اور حکومت لگ بھگ 2ارب روپے کی ٹیکس آمدن سے محروم ہوجاتی ہے۔