23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:38
ایل پی جی:فی کلو پر 20روپے کا اضافہ ، گھریلو سلنڈر250 روپے مہنگا
جیو نیوز - کراچی .....ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، گھریلو سلنڈر 250 جبکہ کمرشل سلنڈر ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے ،لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ ، حیدرآباد ،سکھر 135 ،میرپور، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، کوہاٹ ، پشاور، بنوں میں 140، راولپنڈی اسلام آباد 155 جبکہ مری، نتھیاگلی، مظفرآباد، باغ اور فاٹا میں 160 روپے فی کلو ہو گی۔