23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:54
بلوچستان کےسی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلئےبند
جیو نیوز - کوئٹہ..........بلوچستان میں سوئی گیس کا بحران شدید ہوگیا ہے، اس صورت حال میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق زرغون گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں شہریوں کو سوئی گیس پر یشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور صوبے کےسی این جی اسٹیشنز کو سوئی گیس کی فراہمی معطل کرنےکا فیصلہ سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث کیا گیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی پریشر میں بہتری آسکے۔ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی معطلی غیر معینہ مدت کیلئے ہے۔ دوسری جانب سی این جی ایٹیشز کی بندش کے باعث شہریوں کو اپنی گاڑیوں میں سی این جی بھرنے کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔