تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:3

اگلے ہفتے چار دن سی این جی 24، 24 گھنٹوں کیلئے بندہوگی

جیو نیوز - کراچی........ سوئی گیس پلانٹ میں حادثے سے پیدا ہونے والی گیس قلت کے باعث سندھ میں اگلے ہفتے چار دن سی این جی 24، 24 گھنٹوں کے لیے بند ہوگی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں اگلے ہفتے پیر، بدھ اور جمعے کے علاوہ 28 دسمبر بروز اتوار بھی سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ اس طرح اگلے ہفتے چار دن 24، 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی کی بندش ہوگی۔ سوئی سدرن حکام کے مطابق سوئی پلانٹ میں حادثے کے سبب 11 کروڑ مکعب فٹ گیس یومیہ کی کمی کا سامنا ہے، پلانٹ کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ سوئی سدرن نے سندھ کی صنعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے ہفتے رضاکارانہ طور پر گیس کا استعمال 30 فیصد کم کریں ۔دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشنز اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے نئے شیڈول کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن نے ہفتے میں دو روز سے زائد سی این جی بندش نہ کرنے کا یقین دلایا تھا، سوئی سدرن فوری طور پر نئے شیڈول کو واپس لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.