تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:49

کے ایس بی بینک کھاتہ داروں کو چھ ماہ میں رقوم کی واپسی کا عندیہ

جیو نیوز - کراچی.........گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کے اے ایس بی بینک کے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کو چھ ماہ کے اندر ان کی رقم واپس مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی کے لیے تیل کی گرتی قیمتوں کے علاوہ دیگر عوامل کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میں صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کے اے ایس بی بینک کی خریداری کے لیے اب تک تین کمرشل بینکوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، بینک کے تمام کھاتے داروں کو 6ماہ کے اندر رقم واپس کردی جائے گی۔ صنعت کاروں کی جانب سے شرح سود میں قابل زکر کمی کرنے کے مطالبے پر گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم اس کے لیے صرف تیل کی گرتی قیمتوں کو بنیاد نہیں بنایا جاسکتا، دیگر کئی عوامل پر بھی غور کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.