25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:12
ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
جیو نیوز - اسلام آباد........تیل سستا ہونے کے باوجود ملک میں مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی، شمالی علاقہ جات میں ایک کلو ایل پی جی اب ڈھائی سو روپے میں دستیاب ہے۔ پنجاب اور شمالی علاقی جات میں سردی بڑھنے اور گیس کی قلت کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق دو ہفتوںمیں مائع گیس تقریباً 100 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کے باعث مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں مائع پٹرولیم گیس کی قیمت 250 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہورمیں گیس 200روپے میں بھی نایاب ہے اور لوگ گیس بھروانے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ کراچی میں بھی ایل پی جی بلند ترین قیمت پر جاپہنچی ہے اور فی کلو ریٹ ڈیڑھ سو روپے ہوگیا ہے۔