تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:43

امریکی ڈالر کی قدر مستحکم، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں کمی

جیو نیوز - کراچی ......پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا جبکہ برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدر میں بالترتیب 80 پیسے اور 54 پیسے کی کمی ہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 101.30 روپے اور قیمت خرید 98.90 روپے پر برقرار رہی۔برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت 157 اعشاریہ93 روپے سے کم ہو کر 157اعشاریہ13 روپے اور قیمت خرید 154اعشاریہ18 روپے سے کم ہو کر 153اعشاریہ40 روپے رہ گئی۔ یورو کی قیمت فروخت بھی 123اعشاریہ88 روپے سے کم ہو کر 123اعشاریہ34 روپے اور قیمت خرید 120اعشاریہ94 روپے سے کم ہو کر 120اعشاریہ41 روپے پر بند ہوئی۔دوسری طرف پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا۔ سعودی ریال گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 26 اعشاریہ86 روپے اور قیمت خرید 26اعشاریہ47 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 27اعشاریہ58 روپے اور قیمت خرید 26اعشاریہ37 روپے پر بند ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.