تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:14

نئے سال پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد.........نئے سال پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید ہے۔ ایک لٹر پیٹرول 5روپے 90پیسے، ڈیزل 11روپے، مٹی کا تیل ساڑھے 13روپے سستا کیا جاسکتا ہے۔ نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ مزید گھٹائے جانے کا امکان ہے۔ پیٹرول تقریباً 6روپے اور ڈیزل 11روپے سستا ہوسکتا ہے۔ وزارت پیٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کے اب تک کے تخمینے کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول 5 روپے 90 پیسے سستا ہوسکتا ہے۔ ڈیزل کی قیمت 11 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کے نرخ ساڑھے 13روپے گھٹ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئےسال کے آغاز پر ایچ او بی سی 17روپے اور لائٹ ڈیزل 12روپے تک سستا ہوسکتا ہے۔ اسی تخمینے کے تحت نرخ کم ہونے کی صورت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پونے چار سال کی کم ترین سطح پر آجائے گی۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق اپنی حتمی سمری پیر تک وزارت پٹرولیم کوبھیجے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.