26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:14
خراب موسم اور شدید دھند سے پی آئی اے کی پروازیں متاثر
جیو نیوز - لاہور........ملک بھر میں خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔ کئی پر وازوں کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتے کے دن کیلئے کراچی سے لاہور کی پروازوں کےاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے لاہور اور لاہورسے کراچی جانے والی پروازوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے جبکہ دھند اور خراب موسم کی وجہ سے ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کی پروازیں 31 دسمبر تک بند کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ نے موسم کی غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کی ہے۔