26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:19
حکومت نے سرچارج لگا کر بجلی 60پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
جیو نیوز - اسلام آباد...........وزارت پانی وبجلی نے سرچارج عائد کر کے بجلی 60پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ سر چارج عائد کرکے حکومت نے نومبر کی فیول ایڈجسٹ منٹ پر ملنے والا ریلیف کم کردیا ہے۔ ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق سرچاج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا نے گزشتہ ہفتے نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی 2روپے 97پیسے فی یونٹ سستی کی تھی مگر 60پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگنے کے بعد اب صارفین کوجنوری کے بلوں میں 2روپے 37پیسے کا ہی ریلیف مل سکے گا۔ سرچارج سے حاصل ہونے والے 5ارب روپے نجی بجلی گھروں کو ادائیگیوں پر خرچ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ آئی ایم ایف کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا۔