تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:55

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس 5 فیصد بڑھا دیا گیا

جیو نیوز - اسلام آباد.........حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس 5 فیصد بڑھا دیا، پٹرول، ڈیزل، ہائی اوکٹین اور مٹی کے تیل پر 22فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کردی گئی ہے۔ پٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل، ہائی اوکٹین اور مٹی کے تیل پر 22فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ اوگرا اب 31دسمبر کو نئے سیلز ٹیکس کے حساب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.