تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:13

کراچی میںپیاز کی قیمتوں میں زبردست کمی

جیو نیوز - کراچی......کراچی سبزی منڈی میں پیاز 10 روپےکلو ہونے سے کاشتکاروں کے بھی آنسو نکل آئے ۔اندرون سندھ اور بلوچستان سے پیاز کی بہتر فصل کے باعث اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔کراچی سبزی منڈی کے صدر حاجی شاہ جہاں نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہول سیل سطح پر پیاز رواں ہفتے 25 سےکم ہوکر 10 روپے کلو ہوگئی ۔سندھ آباد گار بورڈ کے نائب صدر محمود نواز شاہ نے جیوز نیو زکو بتایا کہ آڑھتی کاشت کار سے 2 روپے کلو کے حساب سے پیاز اٹھا رہے ہیں ۔350 من پیاز کا جو ٹرک پہلے 5 لاکھ روپے کا تھا کہ اب اس کے مول 40 ہزار روپے ہوجانے سے پیاز کے کاشت کار کا دیوالیہ نکل گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت گندم کی طرح پیاز ٹماٹر اور آلو کی بھی امدادی قیمتوں کا اعلان کرے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.