تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:32

خیبر پختون خوا :پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 8 فی صد کمی کا اعلان

جیو نیوز - پشاور........ خیبر پختون خوا ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 8 فی صد کمی کا اعلان کیاہے۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کے کرایے کم کرنے کا فیصلہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے۔نئے کرایہ ناموں پر عمل درآمد کے لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ کرایہ نامے پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.