14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:32
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
جیو نیوز - کراچی......کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔آج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 160سے زائدپوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس33ہزار532پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو انڈیکس 47پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا تھا۔