18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:47
لاہور میںپیٹرول اصل قیمت پر غائب بلیک میں دستیاب
جیو نیوز - لاہور......لاہور کے پٹرول پمپس اب جلسہ گاہ میں بدل چکے ہیں ،سارا منظر ایک سیاسی جلسے کا ہے،جہاں عوام کا ہجوم بھی ہے ،شورشرابہ بھی، نعرے بازی بھی ہورہی ہے ،یہ صورت حال آپ لاہور کے پٹرول پمپ پر دیکھ سکتے ہیں جہاں عوام کا رش کسی بھی سیاسی جلسے سے کم نہیں،یہاں کوئی جلسہ نہیں، یہاں لوگ پٹرول کے حصول کے لیے موجود ہیں اور قسمت والے پٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، چند ایک پٹرول پمپس پر پٹرول بلیک میں دستیاب ہے ، لیکن اصل قیمت پر غائب ہے ۔