19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:17
پنجاب کے بعد سندھ میں بھی پٹرول کی قلت کے خدشات
جیو نیوز - کراچی........پنجاب کے بعد سندھ میں بھی پٹرول کی قلت کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔صدرپٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن شبیرسلیمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں پٹرول کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، مارکیٹنگ کمپنیاں زائد طلب کو پورا نہیں کر پا رہیں، جبکہ پمپس کو مطلوبہ مقدار سے 40فیصد کم پٹرول مل رہا ہے۔ شبیر سلیمان نے عوام سے کہا ہے کہ وہ زائد خریداری نہ کریں، وافر پٹرول موجود ہے، جبکہ سندھ میں رواں پورے ہفتے سی این جی بحال رکھنے کا امکان ہے۔