20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:8
لاہور:پٹرول کی بوتلوں اورگیلن کی فروخت پر دفعہ 144عائد
جیو نیوز - لاہور.......لاہور میں پٹرول کی بوتلوں اورگیلن کی فروخت پر دفعہ 144عائد کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی سی او لاہور نے پٹرول کی بوتلوں اور گیلن کی فروخت پر دفعہ144 عائد کر دی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پٹرول کی بوتلوں اورگیلن کی فروخت پر تاحکم ثانی پابندی عائد رہے گی۔