29 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:42
انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہو گیا
جیو نیوز - کراچی........بینکو ں کی طرف سے طلب میں اضافہ سے ڈالر کی قیمت میں یکدم تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل کے لئے 40 ارب روپے کی منظوری کے بعد بینکوں نے ڈالر کی خریداری شروع کردی ہےجس کے باعث انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 14 پیسے بڑھ کر 101 روپے 4 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں آئی تیزی صرف وقتی ہے کیونکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی 15 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا معاشی جائزہ لینا بھی شروع کردیا ہے اور امید ہے کہ مارچ کے آخر تک حکومت کو 50 کروڑ ڈالر مل جائیں گئیں۔