7 فروری 2015
وقت اشاعت: 10:33
بھارت کا پاکستان پرالزام، انٹرا کشمیرٹریڈ معطل
جیو نیوز - مظفر آباد ......بھارت نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹی سیکٹر سے ہونے والی انٹر کشمیر ٹریڈ کیلئے جانیوالے ایک پاکستانی ٹرک میں ممنوعہ سامان کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹریڈ معطل کردی ہے۔آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان کنٹرول لائن کے چکوٹھی سیکٹر سے ہونے والی تجارت آج دوسرے روز بھی معطل ہے ۔ آزاد کشمیر سے جانے والے 22ٹرک مقبوضہ کشمیر میں پھنس کر رہ گئے ۔ بھار ت نے آزادکشمیر سے مقبوضہ کشمیر جانے والے ٹرک میں ممنوعہ سامان کی موجودگی کا الزام لگاتے ہوئے بھارت آنے والے 22 ٹرک مقبوضہ کشمیر میں روک رکھے ہیں ۔جس کی وجہ سے آج دوسرے روز بھی دوطرفہ تجارت معطل ہے۔آزادکشمیر ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے حکام نے انٹرا کشمیر ٹریڈ بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت مقبوضہ کشمیر کے حکام تجارتی سامان لے جانے والے ٹرک واپس کرنے کے پابند ہیں تجارتی سامان سے ممنوعہ سامان نکلنے کے ثبوت فراہم کیے جائیں۔ آزادجموں کشمیر ایل او سی ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کو وزارت خارجہ کے نوٹس میں لایا گیا ہے ان کی ہدایات کی روشنی میں ہی میڈیا کو تما م تر صورتحال سے آگا کیا جائے گا۔