تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 فروری 2015
وقت اشاعت: 21:37

ملک میں نہ پیٹرول کی قلت ہے نہ ڈیزل کی،ترجمان وزارت پیٹرولیم

جیو نیوز - اسلام آباد........ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ ملک میں نہ پیٹرول کی قلت ہے نہ ڈیزل کی، پیٹرول کے12جبکہ ڈیزل کے 20روز کے ذخائر موجود ہیں۔ترجمان وزارت پٹرولیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ پٹرول ڈیزل اور فرنس آئل کے فروری تک کے انتظامات مکمل ہیں ان پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین بھی مکمل طور پر برقرار ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈھائی لاکھ ٹن پیٹرول اور ڈھائی لاکھ ٹن ڈیزل ٹن درآمدی ڈیزل بھی فروری میں ہی پہنچ رہا ہے۔ ترجمان کا کہناتھا کہ فرنس آئل کے بھی دس روز کے ذخائر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.