تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
18 فروری 2015
وقت اشاعت: 13:16

اسحاق ڈار کی سستی تیل مصنوعات کا فائدہ عوام کو منتقل کرنیکی ہدایت

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر خزانہ نے ملک میں دالوں اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے صوبائی چیف سیکریٹریز کو تیل مصنوعات سستی ہونے کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیر خزانہ کی صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ تیل مصنوعات سستی ہونے کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے، اور پرائس مانیٹرنگ کے نظام کو زیادہ موثر بنایا جائے۔ وفاقی وزیر نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے دالوں اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار بھی کیا اور وزارت غزائی تحفظ کو اس سلسلسے میں حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.