26 فروری 2015
وقت اشاعت: 12:27
یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد ......یکم مارچ سے ڈیزل کے سوا تمام پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرول 5روپے 59پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل 5روپے 49پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیج دی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری 27فیصد جی ایس ٹی کی بنیاد پر تیار کی ہے ، یکم مارچ سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5روپے 59پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے ڈیزل کی قیمت میں5روپے 49پیسے فی لٹر کمی تجویز کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے32پیسے فی لٹر اور ایچ او بی سی کی قیمت میں 12روپے62پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے 5روپے اضافے کی تجویز ہے ، وزارت پٹرولیم حتمی فیصلے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو بھیجے گی۔