تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 فروری 2015
وقت اشاعت: 12:51

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3 کروڑ ڈالر فراہم کریگا

جیو نیوز - اسلام آباد ......ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل کیلئے 3 کروڑ ڈالر فراہم کریگا۔ اسلام آباد سے جاری بینک کے اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے پاکستان کیلئے قرض کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے۔ قرض کا مقصد پورٹ قاسم میں ٹرمینل کی تنصیب میں معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ درآمد ہونے والی ایل این جی کی گیس فیکیشن ہوسکے اور یہ بجلی گھروں میں استعمال ہوسکے۔ ایل این جی کی درآمد سے تیل کے سالانہ بل میں ایک ارب ڈالر کی کمی ہوسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.