28 فروری 2015
وقت اشاعت: 15:7
انکم ٹیکس حکام نے آئی ڈی پیز اکاؤنٹ سے 50 لاکھ کا ٹیکس کاٹ لیا
جیو نیوز - اسلام آباد........شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی امدادی رقم سے 50روپے ٹیکس کی کٹوتی کی وجہ سے متاثرین کو ملنے والی امداد کی قسط روک دی گئی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے آئی ڈی پیز کے اکاؤنٹ سے 50لاکھ روپے کی کٹوتی کی تھی۔ ایف ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرآپریشنز فرمان خلجی کے مطابق انکم ٹیکس کٹوتی پر اکاؤنٹ میں پیسے کم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو دسمبر کی قسط جاری نہیں کی جاسکی۔ فرمان خلجی کے مطابق آئی ڈی پیز کو رواں ماہ دسمبر کی قسط جاری کرنی تھی۔ آئی ڈی پیز کو فی خاندان ماہانہ 12ہزار روپے دیئے جاتے ہیں۔ٹیکس کاٹے جانے کے بعد اکاؤنٹ میں اتنی رقم نہیں بچی تھی کہ متاثرین کو امدادی رقم دی جاتیں۔