تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 مارچ 2015
وقت اشاعت: 11:19

پی آئی اے کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر متبادل ذرائع سے فیول کا انتظام

جیو نیوز - اسلام آباد........پی آئی اے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر تیل کی کمی کے خدشے کے باعث متبادل ذرائع سے فیول کا انتظام کرلیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر متبادل ذرائع سے تیل کا انتظام کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر فیول فراہم کرنے والی کمپنی کی ناقص حکمت عملی کے باعث تیل کی فراہمی میں کمی ہوئی تھی جس کے باعث پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا تھا۔ جس کے باعث پی آئی اے پروازیں کو تاخیر سے بچانے کے لیے پروازوں کی متبادل ذرائع سے فیول فراہم کرنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے اور پی آئی اے کی تمام پروازیں معمول کے مطابق ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.