تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 مارچ 2015
وقت اشاعت: 13:53

ایل این جی کی درآمدپر،پاک قطر بات چیت جا ری

جیو نیوز - اسلام آباد......وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہےکہ قطر سے ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے بات چیت جاری ہے،پاکستان آئندہ 15 سالوں تک ایل این جی خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق قطر سے ایل این جی کی درآمد کیلئے پاکستان اور قطرکی حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے ۔منصوبے کے تحت پاکستان قطر سے آئندہ 15 سال کیلئے سالانہ 3 لاکھ ٹن ایل این جی ڈیڑھ ارب ڈالر کے حساب سے خریدنے کا خواہاں ہے ۔حکومت اس ایل این جی سے تقریباًساڑھے 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے ملکی توانائی بحران سے نمٹنے میں خاصی مدد ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.