13 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:9
قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین کا چیئرمین ایف بی آر کو خط
جیو نیوز - اسلام آباد........قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین خواجہ سہیل منصور نے چیر مین ایف بی آر کو سندھ حکومت کو بکتربند گاڑیوں کی درآمد پر دی گئی چھوٹ فوری واپس لینے کے لیے خط لکھا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین خواجہ سہیل منصور کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں سندھ حکومت کو بکتربند گاڑیوں کی درآمد پر دی گئی چھوٹ فوری واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے۔ خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ فوجی اداروں کو ایف بی آر کی جانب سے ایسی کوئی چھوٹ کیوں نہیں دی جاتی، سندھ حکومت کو دی گئی چھوٹ واپس نہیں لی جاتی تو فوجی اداروں کو بھی یہ رعایت دی جائے، سندھ حکومت نے ایچ آئی ٹی کی بہترین بکتربند گاڑیوں کو نظرانداز کیا ہے۔