14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 7:50
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
جیو نیوز - اسلام آباد ......اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، جس میں پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان کے ملازمین کو تنخواہوں کی فراہمی پر غور ہو گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عراق میں اٹک سیمنٹ کی نئی فیکٹری کے قیام کی منظوری زیر غور آئیگی، اجلاس میں واہ براس فیکٹری کیلئے قرضے کی گارنٹی منظور کئے جانے کا امکان ہے،تاپی گیس پائپ لائن سے کنکشن دینے کیلئے تجاویز بھی زیر غور آئینگی۔