تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:6

12 اپریل تک بائیومیٹرک تصدیق نہ ہوئی تو سم بند ہو جائے گی

جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان ٹیلےکمیونی کیشن اتھارٹی نےاعلان کیاہےکہ 12اپریل تک بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے والی سمز بند کردی جائیں گی۔ موبائل فون آپریٹرز کاکہنا ہے کہ ملک اورشہریوں کی حفاظت کے لئے یہ اقدام لازمی اور قابل برداشت ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے موبائل فون کمپنیوں کےسربراہوں کے ہمراہ میڈیا کو اسلام آباد میں بریفنگ دی۔ ان کا کہناتھاکہ 13کروڑ50 لاکھ سمز میں سے 10کروڑ80لاکھ کی تصدیق ہوچکی۔ 1کروڑ10لاکھ سمزبند کردی گئی ہیں۔ تاہم صارفین 12اپریل کی ڈیڈ لائن تک اپنی سمزکی تصدیق کرالیں اس میں مزیدتوسیع نہیں ہوگی تاہم 6ماہ تک سم کسی دوسرے کو جاری نہیں ہوگی۔ موبائل سیلولر آپریٹرز کےسربراہوں کا کہناتھاکہ منافع کی بجائےسیکورٹی پہلی ترجیح ہے۔ سمز کا تصدیق شدہ ڈیٹابیس پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تفتیشی عمل کے لئے اہم ہے، صرف ہماری کمپنی کو سمز کی بندش اور تصدیقی عمل کے اخراجات کی مد میں لاکھوں ڈالرزکانقصان ہورہاہے،لیکن یہ ضروری اور عوام کے مفاد میں ہے۔ ہم پاکستانی عوام کے لئے مشکلات نہیں چاہتے،لیکن یہ عمل شہریوں کے تحفظ کے لئے ناگزیر ہے اور ہم اس کو مکمل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اور حکومت سے تعاون کررہے ہیں۔ ڈاکٹراسماعیل نےکہاکہ تمام سمزکاتصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد ایک شناختی کارڈ پر 5سمز کے اجراءکی پابندی کے خاتمے کے لیےسپریم کورٹ سےرجوع کیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی اے نےبتایاکہ افغانستان کے ساتھ رومنگ کا معاہدہ معطل کرکے افغان سمزکی رومنگ بند کردی ہے۔ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی کسی بھی رشتہ دار کے شناختی کارڈ پرسمزجاری کراسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.