تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 مارچ 2015
وقت اشاعت: 18:44

ماڈل ایان کیس میں کسی سیاست دان کو شامل تفتیش نہیں کیا، ایف بی آر

جیو نیوز - لاہور........چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کیس میں کسی سیاست دان کو شامل نہیں کیا تفتیش میرٹ پر کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ماڈل ایان علی کیس میں تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے، تفتیش میں کسی سیاستدان کو شامل نہیں کیا،کسی کا اسکینڈل نہیں بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے، چاروں صوبوں سے بجٹ تجاویز مانگی ہیں جن کی روشنی میں این ایف سی ایوراڈ اور ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ لگائیں گے۔دوسری جانب ترجمان ایف بی آر نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ائرپورٹ پر ایان سے ملنے والے پانچ لاکھ ڈالرز ان کی اپنی ملکیت ہیں تو آئے کہاں سے؟ اتنی آمدنی ہے تو ایان ٹیکس کتنا دیتی ہیں، انکم ٹیکس والے سارا کچا چٹھا کھولیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.