تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 مارچ 2015
وقت اشاعت: 7:43

امریکا مخالفت کے باوجودیورپ کی چینی تجویز کردہ بینک میں شمولیت

جیو نیوز - بیجنگ.......یورپ نے امریکا کی مخالفت کے باوجودچینی تجویز کردہ بینک میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔چین کی جانب سے ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک کی تجویز عالمی سطح پر انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ کئی یورپی اقوام کی جانب سے شمولیت کے مثبت اعلانات سامنے آ چکے ہیں۔چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا نے ایشین انفراسٹراکچر انویسٹمیٹ بینک میں یورپ کی بڑی معاشی طاقتوں کی شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اِس بینک میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کی شمولیت سے ایک فیصلہ کن تقویت حاصل ہوئی ہے اور مخالفت کرنے والی امریکی لابی میں دراڑ پیدا ہوئی ہے۔ مبصرین کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی اقتصادیات کے حامل ملک چین نے نئے بین الاقوامی بینک کے قیام کو تجویز کر کے عالمی اقتصادی منظر پر ایک اہم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.