تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 مارچ 2015
وقت اشاعت: 7:59

پنجاب کےسی این جی اسٹیشنز کو مارچ میںبھی گیس نہیں ملے گی

جیو نیوز - لاہور....... سوئی ناردرن گیس سسٹم میں مارچ کے مہینے میں بھی گیس کی طلب و رسد میں بہتری نہ آسکی، لہذا سی این جی اسٹینشز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ 5 ماہ سے زائد عرصہ تک پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 15 مارچ کے بعد بحال ہو جائے گی لیکن سسٹم میں شارٹ فال کم نہ ہوسکا سوئی گیس حکام نے واضح کیا ہے کہ اب اپریل کے پہلے ہفتے میں صورتحال مکا جائزہ ،لیکر سی این جی کو گیس بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔دوسری طرف پنجاب کی صنعت کو بڑی مشکل سے 5 ماہ بعد ہفتے میں دو روز کے لئے گیس ملنا شروع ہو ئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.