تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 10:43

پاکستان ،توانائی بحران اور امن و امان کے باعث ترقی سست رہی،اے ڈی بی

جیو نیوز - کراچی ......ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں توانائی بحران اور امن وامان کی مخدوش صورت حال کے باعث صنعتی شعبے کی ترقی انتہائی سست رہی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کی مجموعی پیداوار میں خدمات اور زرعی شعبے کے مقابلے صنعتوں کا حصہ بہت ہی محدود ہے ، جس کی اہم ترین وجوہات صنعتوں کو درپیش توانائی بحران اور امن و امان کی خراب صورت حال ہے۔ رپورٹ کے مطابق افرادی قوت کا محض 14 فیصد ہی مینوفیکچرنگ سیکٹر سے منسلک ہے جبکہ 43فیصد زرعی اور 33فیصد افراد کا روزگار خدمات کے شعبے سے وابستہ ہے ۔اس کے علاوہ سرمایاکاری کا رحجان بھی زیادہ تر تیل و گیس ،مالیاتی شعبہ اور ٹیلی کام سیکٹر میں ہی دیکھا گیا۔ اے ڈی بی کے مطابق صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ حکومت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ، تجارتی پالیسیوں میں اصلاح کرے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.