تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 12:1

ٹیکنالوجی کے فروغ کی حکومتی کوشش،9لاکھ ملازمتیں ملیں گئی،وزیرخزانہ

جیو نیوز - اسلام آباد ......وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کے لیے موجودہ حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس سے 9لاکھ ملازمتیں ملیں گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2017ءتک نہ صرف بجلی کا بحران ختم ہوجائے گا بلکہ سسٹم میں اضافی بجلی بھی آجائیگی۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے، ان ٹھوس اقدامات کی وجہ سے مختصر وقت میں اہداف حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تھری اور فور جی کا معاملہ کئی عرصے سے رکا ہوا تھا،موجودہ حکومت نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا،اس سے روزگار کے نئے مواقع کھلیں گے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ یورو بانڈ کے لیے توقع سے بڑھ کر پیشکشیں موصول ہوئیں ، جبکہ زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ، پاکستان کو موڈیز نے منفی سے مثبت درجہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اگلے 3برس میں آج سے بہت بہتر پاکستان دینگے۔2017 کے آخر تک بجلی کا بحران بھی ختم ہوجائیگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.